ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پھر حلف برداری کی تقریب میں نہیں پہنچے شرد یادو،قیاس آرائیوں کابازارگرم،شردیادوہمارے خیمہ میں ہیں،مسلسل رابطے میں ہوں،لالویادوکادعویٰ

پھر حلف برداری کی تقریب میں نہیں پہنچے شرد یادو،قیاس آرائیوں کابازارگرم،شردیادوہمارے خیمہ میں ہیں،مسلسل رابطے میں ہوں،لالویادوکادعویٰ

Sun, 30 Jul 2017 11:36:14    S.O. News Service

پٹنہ،29؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہارمیں مہاگٹھ بندھن ٹوٹنے کے بعدسے جنتا دل یونائٹیڈ( (JDUمیں بغاوت شروع ہوگئی ہے۔ہفتہ کونتیش کابینہ کے27وزراء نے حلف اٹھا لیا لیکن شردیادوحلف برداری کی تقریب میں حصہ لینے نہیں پہنچے۔اگرچہ جے ڈی یو کے بانیوں اور سینئر لیڈر شرد یادو کی حلف برداری کی تقریب میں نہیں پہنچنے سے تمام قیاس آرائی کی جا رہی ہیں۔اس سے پہلے وہ نتیش کے حلف کی تقریب میں بھی نہیں پہنچے تھے۔وہیں دوسری طرف آر جے ڈی سربراہ لالو یادو نے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں دعویٰ کیاہے کہ شردیادوان کی پارٹی آرجے ڈی کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ شردیادونے مجھ سے بات کی ہے۔وہ ہمارے رابطے میں ہیں۔اگرچہ اب شردیادواس مسئلے پرکچھ بھی کہنے کی بجائے خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں۔نتیش کمارکے بی جے پی سے ہاتھ ملا کر مہاگٹھ بندھن توڑنے کے فیصلے پر اب تک شرد یادو نے کوئی عوامی بیان نہیں دیاہے۔بتایاجارہا ہے کہ شرد یادو نتیش کے اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔حال ہی میں 18اپوزیشن پارٹیوں کی ہوئی میٹنگ میں نتیش کی جگہ حصہ لینے والے شردیادو نے یقین کیا تھا کہ ان کی پارٹی جے ڈی یو، بی جے پی اور پی ایم مودی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گی۔اس کے علاوہ بہار میں نتیش کمار کے بی جے پی کے ساتھ حکومت بناتے ہی قیاس تیز ہو گئیں کہ جے ڈی یوکے شرد یادو مرکزی حکومت میں وزیر بن سکتے ہیں، لیکن اسی درمیان یادو نے دہلی میں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ساتھ ہی بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے فیصلے سے ناراض جے ڈی یو ایم پی بھی شردیادوسے ملے۔ان میں سینئر رہنما علی انور اور وریندر کمار کے علاوہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل ارون سنہا اور جاوید رضا بھی شامل رہے۔


Share: